9 جولائی 2011 - 19:30

دسیوں ہزار مصریوں نے اس ملک میں ملین مارچ کے انعقاد کے ایک روز بعد قاہرہ میں دھرنا دیا ہے۔

ابنا: دسیوں ہزار مصریوں نے قاہرہ اور دیگر شہروں میں ہڑتال کر کے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ قاہرہ سمیت مصر کے کئي شہروں میں جمعہ کے روز لوگوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے اور سابق حکومت کے حکام پر کھلی عدالت میں فوری مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ اخوان المسلمین اور مصر کی بعض دوسری سیاسی جماعتوں نے وسیع پیمانے پر عوامی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔مصر کے عوام کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ مصر کی فوجی کونسل عوامی انقلا ب کو اس کے راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169